بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مئی 2003 میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کے عرشے پر "مشن مکمل ہؤا" کے بورڈ کے سامنے عراق میں بڑے جنگی آپریشنز کے اختتام کا اعلان کیا۔ واشنگٹن بغداد کی سقوط پر بدستی میں مصروف تھا اور اپنے آپ کو مغربی ایشیا میں نئی سیاسی ترتیب کی تعمیر کے دہلیز پر دیکھ رہا تھا۔ لیکن آج، اس نمائش کے 23 سال سے زیادہ گذرنے کے بعد، امریکی اسٹراٹجیسٹس کے سامنے جو منظر ہے وہ اس زمانے کے بالادستانہ خوابوں سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتا۔
کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کی نئی تحقیق، جو 19 نومبر کو "امریکی طاقت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں: تحلیل شدہ اور الجھی ہوئی" کے عنوان سے شائع ہوئی، اسی تصویر کی عکاسی کرتی ہے۔ عمرو حمزاوی اور کیتھرین سیلف نے 2 دہائیوں سے زیادہ کی امریکی خارجہ پالیسی کے تجزیئے میں ایک قابل غور نتیجے پر پہنچے:
"اگرچہ نئی طاقتوں کا ابھرنا اور عالمی توازن کی تبدیلی واشنگٹن کے اثر و رسوخ میں کمی میں کردار ادا کرتی ہے، لیکن خود امریکہ کا 'فوجی طاقت پر حد سے زیادہ انحصار' اس زوال کو تیز کرنے کا سب سے اہم سبب ہے۔"
اہم نکات
دوسرا اور آخری حصہ:
چین کا اقتصادی عروج
سنہ 2004 میں، 19 زیر مطالعہ ممالک میں سے صرف 2 چین کو اپنی درآمدات کا سب سے بڑا فراہم کنندہ سمجھتے تھے۔ 20 سال بعد سنہ 2024 میں یہ تعداد 14 ممالک تک پہنچ گئی۔ چین اب اس جغرافئے میں سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے جو کئی دہائیوں تک امریکی زیر اثر اہم ترین علاقوں میں شمار ہوتا تھا۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ 2023 کا معاہدہ چین کی ثالثی میں ہؤا، جو واشنگٹن کے اجارہ دارانہ طریقہ کار سے باہر علاقائی مسائل کے حل کی نئی صلاحیتوں کے ابھر آنے کی علامت تھا۔
غزہ: سیاسی ساکھ کی قبرستان
عرب بارومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 2019-2020 میں 57.1 فیصد جواب دہندگان کا نقطہ نظر چین کے بارے میں مثبت تھا، جبکہ امریکہ کے لئے یہ تناسب صرف 27.2 فیصد تھا۔
غزہ کی جنگ اور اسرائیل کی حمایت نے امریکہ کی گرتی ہوئی ساکھ کو مزید متاثر کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں منفی رویہ ان معاشروں میں بھی دیکھا جاتا ہے جو اب بھی امریکی ثقافت، یونیورسٹیوں، ٹیکنالوجی اور عوام کے بارے میں مثبت نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
نتیجہ
کارنیگی تحقیق امریکی اثر و رسوخ کے زوال کو زیادہ تر ان ہی اوزاروں کے غلط استعمال کا نتیجہ قرار دیتی ہے جواس نے اپنی طاقت کی بنیادی سمجھ رکھے تھے۔
واشنگٹن کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی، اقتصادی اور سفارتی وسائل موجود ہیں، لیکن گذشتہ 2 دہائیوں کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان وسائل کے حامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ وسائل اہداف کے حصول کی ضمانت بھی ہو سکتے ہیں۔
جارج ڈبلیو بش کی ابراہام لنکن پر فتح کی نمائش سے لے کر ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف جنگ کے اعلان شدہ اہداف میں ناکامی تک، غلط اندازوں پر مبنی منصوبوں کا ایک جاری و ساری سلسلہ نظر آتا ہے: قوموں کی آزادانہ کارروائی کی صلاحیت کو نظر انداز کرنا اور یہ سمجھنا کہ فوجی برتری دوسروں کی تقدیر کا تعین کرنے کا حق بھی لاتی ہے۔ جو بار بار غلط ثابت ہؤا اور نوبت یہاں تک پہنچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجریر: مهدی حسنی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ